خیبر: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل میں ​معدے کے امراض کی تشخیص کیلئے اینڈوسکوپی مشینری نصب

خیبر : ضلع خیبر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل میں پہلی بار معدہ کے مریضوں کے لئے اینڈو سکوپی مشینری نصب کر دی گئی، لنڈیکوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اینڈو سکوپی مشین کے زریعے پہلے روز ڈاکٹر نے معدہ کے مرض میں مبتلا 4مریضوں کا معائنہ اور علاج معالجہ شروع کر دیا. اس سے پہلے معدہ کے مریض اینڈو سکوپی کے لئے پشاور ہسپتال جاتے تھے. لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں معدہ کے مریضوں کے لئے سرکاری وارڈ میں اینڈو سکوپی مشین نصب کرنے اور علاج معالجہ کرنے پر علاقے کے عوام نے لنڈی کو تل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا