شمالی وزیر ستان میں تنازعات کو عدالت، جرگے اور علاقائی رواج کے مطابق پُرامن طریقے سے حل کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان

شمالی وزیر ستان:ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے اے ڈی آر ثالثین، علاقائی مشران اور علما ئے کرام کے ساتھ جرگہ کیا۔ ثالثین، علاقائی مشران اور علمائے کرام کو انفرادی ، اجتماعی اور قومی مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔ بڑھتے ہوئے زمینی تنازعات میں قوم اور شاخ کی بجائے انصاف کے ساتھ مسئلوں کے حل پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وا ضح الفاظ میں کہا کہ قومی تنازعات کو عدالت ، جرگے اور علاقائی رواج کے مطابق پُرامن طریقے سے حل کیا جائے گا اور اس ضمن میں قومی تعصب اور بدامنی پھیلانے والے افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔