کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات، سوات میں بیڈمنٹن، والی بال اور باسکٹ بال کورٹ مکمل

پشاور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ کے تحت کبل سوات میں بیڈمنٹن کورٹ ، والی بال اور باسکٹ بال کورٹ مکمل ہوگئے ہیں جس کاباضابط افتتاح بہت جلد کیاجائے گا ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک باقاعدگی کیساتھ صوبہ بھر میں جاری کھیلوں کی سہولتوں کی بہتری کے لئے شروع کئے جانیوالے منصوبوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اور اپنی رپورٹس وزیراعلیٰ محمود خان کو پیش کررہے ہیں حال ہی میں ایک ہزار سپورٹس سہولیات پراجیکٹ کے تحت سوات میں تین منصوبے مکمل کر لئے گئے ان میں بیڈمنٹن ہال کبل‘بیڈمنٹن ہال مینگورہ اور باسکٹ بال و والی بال کورٹس کبل شامل ہیں‘ اس سلسلے میں کھیلوں کے ایک ہزار پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے مکمل ہونیوالے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ‘ڈی ایس او سوات کاشف فرحان نے پی ایم یو ٹیم کا استقبال کیا ان کے ہمراہ انجنیئر پارس خان اور عمر خان بھی موجود تھے ‘ڈائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند نے تمام منصوبوں کا جائزہ لیا کام کے معیار کو چیک کیا گیا اور اسی تسلی بخش قرار دیا گیا‘بیڈمنٹن ہال پر 9.6 ملین روپے جبکہ والی بال اور باسکٹ بال کورٹس پر 3.6 ملین روپے لاگت آئی بیڈمنٹن ہال کو قومی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے جس کی اونچائی 30 فٹ ہے جہاں باآسانی تمام قومی مقابلے منعقد کئے جاسکتے ہیں ‘پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے ٹیم کے ہمراہ ڈی سی سوات جنید خان سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے سوات میں کئے جانیولے اقدامات اور خاص طور پر کھیلوں کی سرپرستی پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا ڈی سی جنید خان نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان‘سیکرٹری سپورٹس عابد مجید‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک اور ڈائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند کو خراج تحسین پیش کیا جن کی شبانہ روز محنت کے باعث صوبہ بھر میں کھیلوں کی سہولتوں میں بہتری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر کھیلوں کی سہولتیں میسر آرہی ہیں ان میں سے ہی کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ڈی سی جنید خان نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند کے مطابق یہ بہت بڑی کامیابیاں ہیں بہت سے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک نے اقدامات کا آغاز کیا اور نوجوانوں کو ان کی دہلیز پرکھیلوں کی بہترین سہولتیں میسر کی جارہی ہیں‘انہوں نے کہا کہ پی ایم یو معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ہر کام کو باقاعدگی کیساتھ مانیٹر کیا جارہاہے اور اس کی رپورٹس حکام بالا کو پیش کی جارہی ہیں‘انہوں نے کہا کہ30 جون 2021 تک ایک ہزار سہولیات پراجیکٹس کے تحت بہت زیادہ تعداد میں منصوبوں پر کام مکمل کر لیا جائے گا اور امید ہے کہ صوبائی حکومت دیگر منصوبوں کے لئے بھی مزید فنڈز جلد جاری کرے گی ڈائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند نے کہا کہ خواتین کی کھیلوں کی سہولتوں کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ‘ صوبائی حکومت کی سپورٹس کی بہتری کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے ‘انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تحصیل کی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی۔

شیئر کریں