باجوڑ: ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، ہزاروں کی تعداد میں گندے انڈے برآمد

باجوڑ:پولٹری فارمز مالکان گندے اور ٹوٹے ہوئے انڈوں کو اونے پونے داموں میں فروخت کردیتے ہیں ان گندے انڈوں کو انسانی جان کے دشمن مافیا قبائلی ضلع باجوڑ اوردیگر علاقوں کی بیکریوں کے کارخانوں میں فروخت کردیتے ہیں اور ان گندے انڈوں کو بسکٹ، رس اور کیک وغیرہ میں استعمال کرکے شہریوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے گندے انڈے بیکریوں کو فروخت کرنے کا سخت نوٹس لیکر کاروائی کرتے ہو ئے ہزاروں کی تعداد میں ڈیلر کی گاڑی سے گندے انڈے برآمد کرکے ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے بتایا کہ قبائلی ضلع باجوڑ میں گزشتہ ایک ماہ سے ​ مبینہ طورپر گندے انڈوں کا کاروبارعروج پر پہنچ چکا تھا اور گھریلوصارفین سمیت بیکری ایٹمز کی تیاری میں گندے انڈوں کا استعمال کیاجارہا تھا۔ انہوں نے بیکری مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر آج کے بعد وہ گندے انڈوں کے کاروبار میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی

شیئر کریں