قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سرکاری ملازمین اور ان کےاہل خانہ کی ویکسینیشن کا آغاز

جنوبی وزیر ستان: پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام شہریوں کے لیے رضاکارانہ طور پر ویکسین لگانے کی مہم جاری رہے گی تاہم سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو ویکسین لازمی لگوانا ہوگی،اس سلسلے میں حکومتِ خیبر پختونخواکی احکامات اور ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان کی ہدایت کی روشنی میں ضلع بھر میں سرکاری ملازمین اور ان کےاہل خانہ کی ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرکمپاؤنڈ ٹانک میں محکمہ صحت ضلع جنوبی وز یرستان کی طرف سے اس مہم کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا۔ عوام سے یہ اپیل کی گئی کہ اس ویکسینیشن میں بھرپور حصہ لیں، خود اور اپنے اہل خانہ کو قریبی ویکسینیشن سنٹر سے ویکسین لگوائیں۔

شیئر کریں