ٹانک: پاک فوج کے تعاون سے قطب کالونی کے باسیوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ نصب

ٹانک:ٹانک کے شہریوں کو پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے ہیڈ کوارٹر ایف سی ساؤتھ کے تعاون سے اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں ٹانک کے بہت بڑے محلہ اور گنجان آباد علاقہ محلہ قطب کالونی میں 13ویں پانی کاواٹر فلڑیشن پلانٹ نصب کر دیا گیا ہے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کی افتتا حی تقریب میں کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ، اسسٹنٹ کمشنر ٹانک حمید آفریدی ،ڈی ایس پی حسین غلام بنگش،ایس ایچ او سٹی سبطین خان ،معززین علاقہ،،مقامی صحافیوں اور علاقائی عمائدین سمیت ضلعی انتظامیہ کے حکام شریک تھے تقریب کے موقع پر ٹانک اتحاد کے زمان بیٹنی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کاکہنا تھا کہ افواج پاکستان امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے افواج پاکستان اور اہف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے خصوصی تعاون اور اپنی مدد آپ کے تحت گرمیوں کے موسم میں ٹانک کے شہریوں کو ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹانک شہر اور اسکے مضفاتی علاقوں میں اب تک 13 پانی کے فلٹریشن پلانٹ نصب کئیے گئے ہیں جس سے شہری مستفید ہورہے ہیں جو کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کا ایک اچھا اقدام ہےسول سوسائٹی کی جانب سے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنی مدد آپ کے تحت بنیادی اقدامات اٹھانے پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے اور ان کے کردار کی تعریف کی گئی ہےجبکہ ٹانک شہر میں صاف پانی کی فراہمی کے اس بین المقاصد منصوبہ کو عوام کی دلی پذیرائی مل رہی ہے