چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سی پیک پر پیش رفت اور افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا کی وباء سے نمٹنے اور پاکستان کو ویکسینز کی فراہمی کے حوالے سے چین کی معاونت پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اپنے آہنی بھائی چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔انہوں نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں شایان شان تقریب کے انعقاد پر ان کو مبارکباد دی۔چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام بالخصوص افغان امن عمل کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔