مردان: پولیوٹیم کی سیکورٹی پرمامور سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ،2 پولیس اہلکارشہید

مردان : مردان میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں انسداد پولیوٹیم پر نامعلوم شرپسند عناصر نے فائرنگ کی ۔ فائرنگ مردان کے علاقہ رستم پلوڈھیری میں پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ موٹرسائیکل سوارملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلا ش جاری اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وزیراعلی ٰخیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہداکے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ اس واقعے میں ملوث عناصر ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔