قبائلی ضلع باجوڑمیں سبزیوں کی تخم تقسیم

باجوڑ:محکمہ زراعت باجوڑ اور ایف ڈبلیو آر ڈی پی کی جانب سے ایگریکلچر آفس سول کالونی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں زمینداروں میں ہائی کوالٹی کی سبزیوں کے تخم تقسیم کی گئی۔ افتتاحی پروگرام میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور زمینداروں میں تخم تقسیم کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باجوڑ کی سرزمینوں زراعت کیلئے بے حد موزوں ہے اس لئے محکمہ زراعت نے جہاں ممکن ہو باغات لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔باجوڑ میں زراعت کو ترقی دینے کیلئے زمینداروں کو زراعت کے ہر شعبے میں تربیت دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں،آئے ہو ئے زمینداروں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ زراعت باجوڑ کا شکریہ ادا کیا۔