پشاور میں جعلی آرمی آفیسر گرفتار، مقدمہ درج

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی آرمی آفیسر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم عامر اقبال کا تعلق کنال ٹاون سے ہے جس نے کچھ روز قبل شہری کو کاروباری لین دین میں بروقت ادائیگی نہ کرنے پر خود کو جعلی آرمی آفیسر ظاہر کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں، ملزم کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جس سے تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی محمد ہاشم ولد محمد عثمان سکنہ ارباب روڈ نے تھانہ ٹاون پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ایک شخص خود کو آرمی آفیسر ظاہر کر کے موبائل فون کالز کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس ایچ او تھانہ ٹاون جاوید خان نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے فون کالز میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزم عامر اقبال ولد پرویز اقبال سکنہ کنال ٹاون کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مدعی محمد ہاشم کو کاروباری لین دین میں بروقت ادائیگی نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے جبکہ خود کو آرمی آفیسر ظاہر کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہیں