خیبر: قبائلی اضلاع میں شہید لیویز و خاصہ دار فورس اہلکاروں کے بچوں کو سلسلہ وار بھرتی کررہے ہیں،آئی جی پی ڈاکٹرثناء اللہ عباسی

پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ثناء اللہ عباسی کے ہمراہ ضلع خیبر کے دورہ کے موقع پر پولیس کے دیگر آفسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وسیم ریاض بھی موجود تھے۔ قبائلی اضلاع کے لیویز و خاصہ دار فورس کو اس سے پہلے آرمی والے ٹریننگ دے رہے تھے تاہم اب خیبر پختونخوا پولیس نے قبائلی اضلاع کے لیویز و خاصہ دار فورس اہلکاروں کو باقاعدہ ٹریننگ دینی شروع کردی ہے اور شاہ کس پولیس ٹریننگ سکول نے عملی کام شروع کردیا۔دورے کے موقع پر آئی جی پی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں اب تک 11 ہزار لیویز و خاصہ دار فورس اہلکاروں کی ٹریننگ مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 6 ہزار اہلکاروں کی ٹریننگ جاری ہے جو کہ دسمبر تک مکمل ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر ٹریننگ سکول میں لیویز و خاصہ دار فورس اہلکاروں کو بہترین ٹریننگ دی جارہی ہے،لیویز و خاصہ دار فورس ایک دلیر فورس ہے جنہوں نے بہت قربانیاں دی ہے اور سابقہ فاٹا کے خاصہ دار و لیویز نوجوان باصلاحیت ہیں جن کو صرف پالش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے جو کہ ہم فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہمند،وزیرستان اور ایف آر بنوں کے اہلکاروں کو خیبرپختونخوا میں ٹریننگ دی جارہی ہے اور یہی وہ مرجر ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے پولیس کی انوسٹی گیشن ٹریننگ شروع کی جارہی ہے جس کو یو این ڈی پی فنڈ کریگی قبائلی اضلاع کے پولیس کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات جاری ہے اور ممکن بنا رہے ہیں کہ قبائلی اضلاع کے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں کی ٹرانزیگشن بنک کے تھرو کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ویلفیئر پیکج کی فراہمی ممکن بنارہے ہیں جس میں اہلکاروں کے بچوں کی شادیاں اور تعلیمی اخراجات میں مدد کی فراہمی ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کے پولیس کو یکساں سہولیات اور حقوق دینے کے لئے سنجیدہ ہے۔چونکہ قبائلی اضلاع میں پولیس سسٹم نیا ہے اور مختلف چلینچز ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ پولیس خیبر پختونخوا کے جانب سے کام جاری ہے اور مختلف اصلاحات ہورہے ہیں۔قبائلی اضلاع میں شہید لیویز و خاصہ دار فورس اہلکاروں کے بچوں کو سلسلہ وار بھرتی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیویز خاصہ دار فورس کے کیئر پلاننگ اور پروموشن عمل پر کام جاری ہے اور اس کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا ثناءاللہ عباسی نے جمرود شاہ کس لیوی سنٹر پولیس ٹریننگ سکول میں زیر تربیت اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کئے جس پر زیر تربیت اہلکاروں نے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ بجلی و دیگر مسائل فوری حل کرنے کے لئے آئی جی موقع پر احکامات جاری کئے۔