بھارت نےبین الاقوامی قانونی اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کو چیلنج کیا

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مودی سرکار کے حالیہ فیصلے پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی تبدیلی کی کوشش سے بھارت نے اقوام عالم، بین الاقوامی قانونی اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کو چیلنج کیا ہے۔