خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی بحالی اور معیاری سہولیات کی فراہمی،پشاور میں بین الاقوامی معیار کے 2 کرکٹ اسٹیڈیمز پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری

پشاور:خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی بحالی اور معیاری سہولیات کی فراہمی ۔پشاور ملک کا پہلا اور واحد شہر بننے جارہا ہے جہاں صوبائی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی معیار کے 2 کرکٹ اسٹیڈیمز پر تعمیراتی کام جلد مکمل ہوجائے گا۔ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم اور حیات آباد سپورٹس کمپلکس میں مستقبل قریب میں انٹرنیشنل میچز اور پی ایس ایل کرکٹ میچز کرانے کیلئے دستیاب ہونگے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شروع کئے جانیوالے ایک ہزار سپورٹس سہولیات پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں جبکہ کئی منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں تمام جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے جس سے بہترین کھلاڑی میسر آئیں گے جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے