ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی

کراچی: ٹک ٹاک کی ایک اور جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی۔سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک سے معروف ہونے والی جوڑی ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت نے بھی نکاح کرلیا۔ٹک ٹاک کی جوڑی ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن نے گزشتہ روز ایک تقریب میں نکاح کیا۔دونوں اسٹارز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تقاریب کی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو نکاح کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈاکٹر مدیحہ نے انسٹاگرام پر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ میں اب مسز احسن بن گئی ہوں۔اپنے نکاح کے دن کی تاریخ بھی درج کی اور ساتھ لکھا کہ سب ماشااللہ کہیں۔دوسری جانب ٹک ٹاکر محمد احسن نے بھی نکاح کی تصویر شئیر کی۔مدیحہ نکاح کے موقع پر سفید رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے شوہر بھی اہلیہ کے لباس کے ہم رنگ شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔دونوں کی جوڑی ٹک ٹک پر بہت مقبول ہے۔ڈاکٹر مدیحہ کو ٹک ٹاک پر تین ملین سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں جبکہ ٹک ٹاکر احسن کو بھی 2.6 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔صارفین کی جانب سے دونوں کو نکاح کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔