مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے

اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ،مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس دوران مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر تیسرے فریق کی ثالثی مانتا ہے اور نہ ہی دو طرفہ مذاکرات کیلئے تیار ہے،بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مزید اٹھائیس ہزار فورس بھیجنے اور غیر ملکی سیاحوں کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے کی اطلاعات پر تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ،مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح آج طاقت کا بے دریغ اور سفاکانہ استعمال کیا جا رہا ہے وہ انتہائی افسوناک ہے۔