پولیس کے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں،آرمی چیف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے یومِ شہداء کے موقعہ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈایئریکتر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ’’چیف آف آرمی سٹاف نے کہا ہے کہ پولیس کے یومِ شہداء کے موقعہ پر پولیس کے شہداء اور ان کے اہلِ کانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔پاکستانی پولیس نے گزشتہ سالوں میں ثابت کیا ہے کہ وہ ایک مضبوط پیشہ ور ادارہ ہے۔ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف دوسرے سکیورٹی فورسز کے اداروں کے ساتھ مل کر بہترین کام کیا ہے ‘‘ ۔پولیس آج اپنے شہداء کی یاد میں یومِ شہداء منا رہی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ نے کہا ہے کہ پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،وسائل کی کمی اور دیگر مسائل کے باوجود پولیس نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سرانجام دی ہیں، تمام شہداہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔