پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کےدہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

پشاور:کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی کاروائی، کالعدم تنظیم جماعت الحرار کے اہم کارکن /دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار ،تفصیلات کے مطابق کاوْنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم کو مخبر نے اطلاع دی کہ کالعدم تنظیم جماعت الحرار سے تعلق رکھنے والا ایک اہم کارکن دہشتگردی کی غرض سے پشاور میں موجود ہے۔ کاوْنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی چھاپہ مار ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جماعت الحرار کے اہم کارکن مومن خان ولد رحیم گل سکنہ دویزئی یکہ غنڈ ضلع مومند کو چارسدہ روڈ نزد ناردرن بائی سے ایک عدد ہینڈ گرینڈ اور ایک ضرب پستول 30بور مع کارتوس سمیت گرفتار کر لیا۔ کاوْنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے انسداد دہشت گردی ایکٹ سال 1997 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش کے لئے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی ہے۔ ملزم کی انٹیروگیشن جاری ہے، جس سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔