خیبر: سابق خاصہ دار اور لیویز فورس کے شہداء کے لواحقین میں عید فوڈ پیکج تقسیم

خیبر:ضلع خیبر لنڈیکوتل پولیس سٹیشن میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی طرف سے سابق خاصہ دار فورس اور لیویز فورس کے 12شہداء کے لواحقین میں تحصیلدار ساز محمد اور ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی شینواری نے عیدالفطر کے لئے فوڈ پیکجز تقسیم کیا گیا.فوڈز پیکجز میں آٹا. گھی. چینی دالیں چاول اور دیگر اشیاء خورد نوش کی چیزیں شامل تھے. اس موقع پر تحصیلدار ساز محمد نے کہا کہ سابق خاصہ دار فورس اور لیویز فورس کے شہداء کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مزکورہ فوڈ پیکج ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر خیبر منصور ارشد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض کی طرف سے دی گئی ہیں تاکہ عیدالفطر کے موقع پر سابق خاصہ دار فورس اور لیویز فورس کے شہداء کے لواحقین کے مشکلات میں کمی آجائے. تقریب کے موقع پر لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کے محرر آیاز شینواری اور محرر تراب شینواری. اور شمس آفریدی بھی موجود تھے. فوڈز پیکج کے فراہمی پر سابق لیویز اور خاصہ دار فورس کے شہداء کے لواحقین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا