اورکزئی: ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی طرف سے شہریوں میں مفت فیس ماسک تقسیم

اورکزئی:ضلعی انتظامیہ اورکزئی کا سول ڈیفنس کے رضاکاروں کے ہمراہ کرونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے مختلف بازاروں کا دورہ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر شہریوں میں مفت فیس ماسک تقسیم کئے اور کرونا وائرس بارے آگاہی فراہم کی اور عوام کو گھروں کے اندر رہتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں،انتظامیہ نے کہا کہ کورونا ایک خطرناک وائرس ہے، کورونا سےاپنے آپ اور اپنے خاندان کو اس موزی مرض سے بچانے کےلئے حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عمل کریں ،سماجی فاصلے اور ماسک کا استعمال لازمی کریں ۔انتظامیہ نے عوام کو پیغام دیا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ اس موذی مرض سے بچ سکیں ۔