کم عمرترین پاکستانی نوجوان نے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پرسبزہلالی پرچم بلند کردیا

لاہور: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کر کے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ نوجوان شہروزکاشف نے 8849 میٹربلند چوٹی سرکرلی۔ جس کے بعد شہروز کاشف بلند ترین چوٹی سرکرنے والے کم عمرترین پاکستانی بن گئے ہیں۔ البتہ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔ 8 ہزار 849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے۔ شہروز پاکستان سے اپنی مدد آپ کے تحت اکیلے نیپال گئے تھے۔ شہروزکاشف کی 8 ہزارمیٹرسے بلند چوٹی کی دوسری کامیابی ہے۔ قبل ازیں شہروزکاشف 17 سال کی عمرمیں براڈپیک پرقومی پرچم لہرا چکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا میں 8 ہزارمیٹرسے زیادہ بلند 14 پہاڑی چوٹیاں موجود ہیں۔8 ہزارمیٹرسے اونچی 8 چوٹیاں سرکرنے کا اعزازپاکستان کے محمدعلی سدپارہ کا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کسی طور ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، پاکستان کے ہر شعبے میں کوئی نہ کوئی ایسا ہونہار شخص ضرور موجود ہے جو اپنے ہنر اور ٹیلنٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گذشتہ ماہ بھی پاکستان کے دو کوہ پیماؤں نے نے دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا سر کر کے تاریخ رقم کر دی اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔