سی پیک اور گوادر بندر گاہ سے صوبہ بلوچستان کی قسمت بدلے گی، ڈاکٹرعارف علوی

کراچی:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امید ظاہر کی ہے کہ سی پیک اور گوادر بندر گاہ سے صوبہ بلوچستان کی قسمت بدلے گی۔ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کی نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےگورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کیا۔مُلاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کو ماضی کی حکومتوں میں نظر انداز کیا گیا۔موجودہ حکومت نے بلوچستان کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے منصوبے شروع کیے،انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ سی پیک منصوبوں اور گوادر بندرگاہ سے صوبے کی قسمت بدلے گی،ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کی نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔