آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات، افغان امن عمل میں پیشرفت پر بات چیت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورعلاقائی سلامتی پرتبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی ، اس کے علاوہ دوطرفہ اوردفاعی تعاون کومزیدفروغ دینےکےاقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہزادہ فلپ کےانتقال پر اظہار افسوس کیا ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا نےانتہائی قابل احترام دوست کوکھو دیا ہے ، آرمی چیف نے کورونا سے نمٹنے میں تعاون پر برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج برطانیہ کےساتھ دوستانہ تعلقات کی بہت قدرکرتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نےخطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔