قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایشا رزمک روڈ سے مالک خیل سردار تک سڑک پر کام شروع

شمالی وزیرستان: صوبائی وزیر ریلیف،بحالی وآبادکاری محمد اقبال وزیر کی جانب سے منظور شدہ ایشا رزمک روڈ سے مالک خیل سردار تک سڑک پر کام شروع ہوگیا ہے۔صوبائی وزیر نے عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے روڈ کو دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کے ہدایات جاری کئے۔اس روڈ سے رزمک ڈویژن کے مختلف گاؤں مستفید ہونگے جس میں شوگی پیلا خیل، شوگی شاخی مار، مالک خیل، وزک خیل اور نیک بل کے علاقے شامل ہونگے۔پاکستان بننے سے پہلے 1946 میں یہ 8 فٹ کی کچی سڑک بنی تھی۔ بارش کی صورت یہ علاقے رزمک بازار سے منقطع ہو جاتے تھے۔ عوام اور مریضوں کو بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔