بنوں: سی ٹی ڈی کی کاروائی، منڈان خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ خطرناک دہشتگرد گر فتار

پشاور:سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی کاروائی, تھانہ بنوں پر سال 2017 میں خودکش حملے میں مطلوب ایک اور دہشتگرد حضرت علی عرف چیگ حافظ گرفتار, صوبائی حکومت نے دہشت گرد کی سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس بنوں کو خفیہ ذرائع سے انٹیلی جنس اطلاعات تھی کہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں اور منڈان پر خودکش حملے کا اہم اور ماسٹر مائنڈ انتہائی مطلوب دہشت گرد مجرم اشتہاری حضرت علی عرف چیگ حافظ ولد محمد اعزاز علی شاہ سکنہ اخوندان خوجڑی اپنے آبائی گاوں اخوندان خوجڑی اور آس پاس ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی تشکیل کی غرض سے آیا ہوا موجود ہے۔مصدقہ اطلاع پر زیر قیادت ایس پی سی ٹی ڈی بنوں ریجن ،اے ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی بمعہ آپریشن اور ڈی ایف یو سٹاف سی ٹی ڈی بنوں نے جائے وقوعہ پر بسواری گاڑیان پہنچتے ہی نفری کو ترتیب دے کر علاقہ تھانہ ککی، غوریوالہ کے سنگم ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن شروع کیا اور بدوران سرچ آپریشن /چھاپہ زنی مخبر خاص نے اطلاع دی کہ بالا مجرم اشتہاری دہشت گرد تخریب کاری اور دہشت گردی کی غرض سے علاقہ خود آیا ہوا ہے اور گھر خود پر موجود ہے فوراً اس کے گھر پر چھاپہ زانی کے لئے نفری کوترتیب دے رہے تھے. کہ وہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے نہایت حکمت عملی کےساتھ گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ گرفتار شدہ دہشت گرد کی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت ( ہیڈ منی) دو ملین مقرر کی ہے۔ گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی پولیس اور لوکل پولیس کو کئی دوسرے دہشت گردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔ مزکورہ دھشتگرد سے انٹاروگیشن جاری ہے۔ مزید انکشافات کی توقع ہے۔