مہمند میں پانی کی ٹینکی گرنے سے شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم

لوئرمہمند تحصیل امبار کے علاقہ گمبتے شانو کور میں ٹینکی گرنے سے شہید ہونے والے سات بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ ہفتہ کے شام پانچ بجے ادا کیا گیا تھا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر مہمند ایف ایف 16 کے لیفٹننٹ کرنل علی صفدر ڈی پی او ایم -این اے ساجد مہمند ایم-پی اے نثار مہمند سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر جاں بحق ہر بچے کے ورثا کو تین تین لاکھ روپے کا چیک دیا اس واقع سے پورا علاقہ سوگوار تھا۔