پشاور: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران کا رمضان سستا بازار کا دورہ

پشاور: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان نے پشاور یونیورسٹی روڈ میں رمضان سستا بازار کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نےبازار میں تجاوزات، صفائی، سرکاری نرخناموں کی چیکنگ کے ساتھ کرونا احتیاطی تدابیر اپنانے پر بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچا کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع پشاورمیں خودساختہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کڑی نظر رکھی جائے گی، ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں اشیا خورد ونوش کی قیمتوں کا معائنہ کر رہی ہے،خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی. انہوں نے کہا کہ رمضان کے بارکت مہینے میں غریبوں کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں جتنا ہوسکے عوام کو ریلیف دیں۔