بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات، 3 ایف سی اہلکار شہید اور 5 زخمی

راولپنڈی:بلوچستان کے علاقوں تربت اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں سکیورٹی پر مامور ایف سی جوانوں پر حملہ کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ۔تربت کے علاقے شیر بانڈی میں پاک ایران سرحد پر پیٹرولنگ کرنے والے ایف سی جوانوں کو ہدف بنایا گیا جس میں4 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے ایف سی جوانوں میں لانا نائیک سید حسین شاہ، سپاہی فیصل محمود اور سپاہی نعمان الرحمان شامل ہیں۔