سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کاروائی، 4 خطرناک دہشتگرد گرفتار

پشاور:سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی بڑی کاروائی, سال 2017 میں خودکش حملے میں مطلوب تین جبکہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 13 متعدد مقدمات میں مطلوب ایک دہشتگرد چارسدہ سے گرفتار ،صوبائی حکومت نے دہشتگردوں کے سر کی قیمت ساٹھ لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر افسر علی عرف پشتون اور لوکل کمانڈر الیاس عرف قاری بلال گروپ سے ھے۔مذکورہ دہشتگرد عید الفطر کے موقع پر دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے غرض سے آئے تھے۔تفصیلات کیمطابق سی ٹی ڈی پولیس بنوں کو خفیہ ذرائع سے انٹیلی جنس اطلاعات تھی کہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں اور منڈان پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ انتہائی مطلوب دہشتگرد مجرمان اشتہاری 1۔ ڈاکٹر ظفر اقبال ولد محمد عارف سکنہ گریڑہ خواجہ مد بنوں، 2۔نورانی گل عرف مدنی ولد میر شاہ والی سکنہ ابی زر کلہ منڈان اور 3۔ شکور عرف حمیدی ولد شاہ پرت سکنہ گریڑہ منڈان ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی تشکیل کی غرض سے موجود ہیں۔ مصدقہ اطلاع پر زیر قیادت ایس پی سی ٹی ڈی بنوں ریجن ،اے ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی بمعہ آپریشن اور ڈی ایف یو سٹاف سی ٹی ڈی بنوں نے جائے وقوعہ پر بسواری گاڑیاں پہنچتے ہی نفری کو ترتیب دے کر علاقہ تھانہ منڈان کے سنگم ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کیا۔ بدوران سرچ آپریشن /چھاپہ زنی بالا تینوں مجرمان اشتہاری دہشت گرد تخریب کاری اور دہشت گردی کی غرض سے جائے وقوعہ بالا پر موجود پا کر نہایت حکمت عملی کےساتھ برموقع دھر لیے۔واضح رہے کہ گرفتار شدہ تینوں دہشت گردوں کی صوبائی حکومت نے فی کس سر کی قیمت ( ہیڈ منی) دو ملین مقرر کی ہے۔ تینوں گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی پولیس اور لوکل پولیس کو کئی دوسرے دہشتگردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب ہیں۔محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری انور خان عرف باچہ ولد سید انور کو گرفتار کر لیا . ملزم کا تعلق باجوڑ حال بھٹو کلے تنگی چارسدہ سے ہے جو کہ تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 13 متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کو سی ٹی ڈی مردان ریجن نے شبقدر بازار چارسدہ سے گرفتار کیا ،ملزم کے قبضہ سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ 21 عدد کارتوس برآمد کر لیا گیا ،ایس پی سی ٹی ڈی مردان کے مطابق دوران انٹاروگیشن ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اور مزید 7 دہشتگرد ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے جنہیں صیغہ راز میں رکھا گیا ہے ، ملزم نے مردان میں دہشتگردی کے لئے قبرستان اخون بابا میں بارودی مواد اور اسلحہ چھپا رکھا تھا ، ملزم کے نشاندہی تمام اسلحہ اور ایمونیشن ،ہیوی مشین گن آر پی جی-7 زندہ گولے ،گن ،بیرل ، اور کافی مقدار میں بارود برآمد کر لیا گیا ،