ٹک ٹاک ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے

لاہور : ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ عرصے سے ٹک ٹاک نامی ایپ نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے،جس میں صارفین مخلتف گانوں پر ڈبنگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز بناتے ہیں۔ٹک ٹاک ایپ پر ہمیں چھوٹے بڑے ہر عمر کے افراد کی ویڈیوز نظر آتی ہیں تاہم ٹک ٹاک ایپ جہاں بہت سارے لوگوں کے لیے تفریخ کا سامان ہے وہیں کچھ لوگ اس ایپ سے تنگ بھی ہیں۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ درخواست شہری ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔ٹک ٹاک وقت اور پیسے کا بھی ضیاع ہے۔ خیال رہے اس سے قبل کہ پشاور کا ایک شہری ٹک ٹاک ایپ سے اتنا تنگ آیا کہ اس نے وزیراعظم پورٹل پر شکایت لگا دی اور کہا کہ ٹک ٹاک نامی ایپ کو بند کیا جائے کیونکہ یہ معاشرے میں خرابی کا سبب بن رہا ہے۔شہری نے شکایت میں کہا کہ tik tok نامی سافٹ وئیر ہمارے معاشرے کو خراب کر رہا ہے اس لیے اسے بند کیا جائے۔جب اس متعلق دیگر لوگوں کی رائے جانی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں ٹک ٹاک ایپ استعمال کرنے کی عادت ہے وہ ہر ٹائم اسی پر اپنا وقت ضائع کرتے رہتے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں نے اسے تفریح کا ذریعہ قرار دے دیا۔شہری کی شکایت کے بعد پاکستان سیزن پورٹل نے شکایت پی ٹی اے کو ارسال کر دی ہے۔