کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات، پشاور ​میں پہلے پی یو فلورنگ کورٹ ہال تیار

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں صوبہ بھر میں کھیلوں کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی کھیلوں کی سہولیات میں پہلے پی یو فلورنگ کورٹ ہال تیار ۔حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور قیوم اسٹیڈیم پشاور میں بیڈ منٹن ہالز کی شاک پیڈ ، پور سیلر اور پولیوریتین سلیف لیونگ ،ٹاپ فائنل کوٹنگ ، لاننگ کا عمل مکمل۔وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں شروع ہونیوالے ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات کے پراجیکٹس پشاور میں کروڑوں روپے کے منصوبے منظور کئے گئے جس میں کئی منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں جبکہ دیگر تکمیل کے مراحل کے قریب ہیں’سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کی نگرانی میں ڈائریکٹر پراجیکٹس مراد علی مہمند باقاعدگی کیساتھ صوبہ بھر میں جاری کھیلوں کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے دورے کررہے ہیں اور اپنی رپورٹس پیش کررہے ہیں ان کے ہمراہ انجینئرز کی ٹیم بھی شامل ہے جو منصوبوں کے معیار کو چیک کرتی ہے۔جس کا مقصد خیبر پختو نخواکے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کر نا ہے تا کہ یہی کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام دنیا بھر میں روشن کریں گے