شمالی وزیر ستان: لاک ڈاؤن کی ​خلاف ورزی پر انتظامیہ کا ایکشن،38 دوکاندار گرفتار

شمالی وزیر ستان:ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی میرانشاہ بازار میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی اور 38 دوکاندار کو گرفتار کیا،ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) دولت خان اور اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عدنان ابرار نے پولیس کے ہمراہ میرانشاہ بازار میں تمام مارکیٹوں کا معائنہ کیا اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالوں اور ماسک نہ پہننے کے خلاف گرینڈ کریک ڈاون کیا گیا۔ اس دوران 38 افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا بعد میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے مختلف آڈوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس کریک ڈاون میں تحصیلدار میرانشاہ اور ایریا محرر سٹی اور ایریا محرر حمید اللہ شہید پوسٹ اور پولیس نے بھی حصہ لیا۔

شیئر کریں