نوشہرہ: پولیس شہداء کے ورثاء اورغازیوں میں فوڈ پیکیج تقسیم

نوشہرہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کی نوشہرہ پولیس کے شہداء کے ورثاء اور غازیوں کیساتھ ملاقات، فوڈ پیکج تقسیم۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک میں امن قائم کرنے کیلئے اپنی جانیں قربان کی۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہی امن ممکن ہوا ہے۔ شہداء کے ورثاء خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔ پولیس فورس میں موجود غازی ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں ۔جو امن و امان کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر جرائم پیشہ عناصر کے سامنے ڈٹے رہے۔ شہداء کے ورثاء اور غازیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی انہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی زندگیاں نچھاور کیں انکا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، شہداء پولیس کی قربانیوں کی وجہ سے ضلع نوشہرہ ​میں امن و امان قائم ہے ہم ان کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں شہید کبھی مرتا نہیں بلکہ امر ہوجاتا ہے، ​تقریب کے اختتام پر شہداء کے ورثاء اور غازیوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔