پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

روالپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان امن عمل کی حالیہ پیش رفت، سی پیک سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی جبکہ خطے کہ سیکیورٹی صورتحال اور کورونا وباء کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ چینی سفیر نے خطے میں امن، افغان مفاہمتی عمل کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی قدر کرتی ہے۔