بنوں : نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار مدثر خان شہید ہوگیا

بنوں : نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار مدثر خان شہید ہوگیا۔ڈی آئی جی بنوں ساجد علی اور ڈی پی او بنوں عمران شاہد موقع پر پہنچ گئے ہیں اور بنوں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واقع تھانہ صدر کی حدود تھری سٹار سروس ڈی آئی خان روڈ پر پیش آیا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے کانسٹیبل مدثر خان شہید ہوگیا ہے ۔