قبائلی ضلع باجوڑ میں خار سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر نو اور بحالی کا کام شروع

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے اربوں کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بحالی تعمیر نو کے حکام کے مطابق قبائلی اضلاع میں سپورٹس کمپلیکسز کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے اربوں روپے سے زائد ترقیاتی فنڈزجاری کئے گئے ہیں۔ان منصوبوں میں قبائلی ضلع باجوڑ میں خار سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر نو اور بحالی کا کام تھا جو شروع ہو چکا ہے، خار سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال ، کرکٹ کی تعمیر نو اور تماشائیوں کیلئے سیٹوں کی تعمیر ، ہاکی گراؤنڈ کی بحالی اور ٹرف کی تنصیب ، سپورٹس ہاسٹل کی بحالی اور بجلی و روشنی کی نظام کا قیام منصوبے میں شامل ہے۔