بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فائٹر عزت کاکڑ نے ​برطانوی حریف کو ناک آؤٹ کردیا

برمنگھم : پاکستانی باکسرعزت خان کاکڑ نے بی کے ایف سی فائٹ میں اپنے انگلش حریف کو ناک آئوٹ کردیا۔ امریکی ریاست الباما کے شہر برمنگھم میں ہونے والی ککس باکسنگ فائٹ میں عزت خان نے صرف 2 منٹ میں انگلش حریف کرس سارو کو ناک آئوٹ کردیا۔گلستانِ کلی عبد الرحمن زئی تحصیل ، قلعہ عبد اللہ ضلع ،صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عزت خان کاکڑ نے فائٹ کے بعد بتایا کہ ان کے ریکارڈ میں تین ہفتوں میں تین فائٹس جیتنے کا اعزاز بھی شامل ہے تاہم اس مقام پر پہنچنے کے لیے انھوں نے ایک طویل جدوجہد کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ مشکل حالات کو بھی شکست دی ہے ۔صمد اچکزئی نے بتایا کہ عزت کاکڑ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے بی کے ایف سی یعنی بغیر گلوز اور گئیرز فائیٹ میں شمولیت کی اور جیتے، ان کا اگلا ٹارگٹ اسرائیلی فائٹر ہے ۔عزت اللہ کوئٹہ میں فائٹر سپورٹس اکیڈمی میں اپنے کوچ حاجی رحمت اللہ کے زیر سایہ تربیت حاصل کررہے ہیں اور وہ اپنے کوچ کو اس کامیابی کا لازمی حصہ سمجھتے ہیں۔