کرم: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل پاراچنار میں ریوینیو دربار کا انعقاد

کرم:تحصیل پاراچنار میں ریوینیو دربار کا انعقاد.صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو کاغذات مال کی درستگی، انتقال کا اندراج، فردات کا اجراء، رجسٹری کا اندراج اور محکمہ مال سے متعلق دیگر مختلف شکایات اور مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ کرم کی سربراہی میں پاراچنار تحصیل میں ریوینیو دربار کا انعقاد کیا گیا۔ ریوینیو دربار میں تحصیلدار محال کرم امتیاز احمد،نائب تحصیلدار جاوید اقبال، نائب تحصیلدار اسلام فیلڈ قانونگو جنت خان و پٹواریان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریونیو دربار میں لوگوں نے اندراج انتقال، فرد جمع بندی، حد براری، درستگی ریکارڈ اور معاملات مالیات سے متعلق درپیش مسائل ضلعی انتظامیہ آفسران کے سامنے پیش کئے۔ضلعی انتظامیہ آفسران نے کئی مسائل موقع پر حل کئے اور بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کرتے ہوئے متعلقہ ریوینیو آفسران کو ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں ضلعی انتظامیہ آفسران کے مطابق ریوینیو دربار ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کئیے جائیں گے تاکہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔