کورونا ایس او پیزکو نافذ کرنے کیلئے درہ آدم خیل میں جرگہ

پشاور:کورونا ایس او پیزکو نافذ کرنے کے لیے درہ آدم خیل میں جرگہ منعقد کیا گیا جس میںضلعی انتظامیہ کے افسران، پاک فوج اور مقامی عمائدین نے شرکت کی اور کورونا وائرس کے پھیلائو کے تدارک کیلئے مل کر جدوجہد کرنے اور تمام تر احتیاطی تدابیر بالخصوص ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی جس پر مقامی عمائدین نے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔