قبا ئلی اضلاع میں کھیلوں کی اکیڈمیوں کیلئے62.167 ملین روپے کا سکیم منظور

پشاور:ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈی ڈبلیو پی)نے کھیلوں کی 12 سکیموں کی منظوری دے دی جن میں 6 سکیمیں ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ کی بھی شامل ہیں۔ ڈی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس سیکرٹری کھیل محمد عابد مجید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک، چیف پلاننگ آفیسر آصف شہاب، ڈائریکٹر ایک ہزار سہولیات کھیل مراد علی مہمند، ڈائریکٹر کھیل ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ارسلان خان، انچارج انجینئرنگ ونگ احمد علی، ایس او فنانس کلیم اللہ شریک ہوئے۔ جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ کا ریشون چترال بالا میں 5.733 ملین روپے کی لاگت سے پولو گرائونڈ، 7.740 ملین روپے کی لاگت سے خیبر پختونخوا میں کرکٹ اکیڈمیوں کیلئے سامان کی خریداری، 8.169 ملین روپے کی لاگت سے گوہکیر یونین کونسل اویر بونی چترال بالا گرائونڈ، 2.630 ملین روپے کا لکی مروت میں والی بال کورٹ کی تعمیر، 13.618 ملین روپے کی لاگت سے کرکون دربن چترال بالا میں گرائونڈ، 12.380 ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ ہائی سکول ہون چترال میں فٹسال گرائونڈ، دیگر سکیموں میں مردان سپورٹس کمپلیکس ہاکی گرائونڈ میں 7.210 ملین روپے کی لاگت سے فلڈ لائٹس، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں 99.930 ملین روپے کی لاگت سے مردانہ جم، کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں 27.251 ملین روپے کی لاگت سے سکواش کورٹ کا قیام، ضم اضلاع میں کھیلوں کی اکیڈمیوں کی 62.167 ملین روپے کی سکیم، ضم اضلاع میں 63 ملین روپے کی لاگت سے انٹر سکول سپورٹس گالا اور سوات میں 84.920 ملین روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کی سکیم شامل ہیں۔