باجوڑ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سہیل عزیز نے ماموند سپورٹس کمپلیکس ​کی تعمیر کا معائنہ کیا

باجوڑ: ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد سہیل عزیز نے ماموند سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا، تعمیراتی کام کا معائنہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد سہیل عزیز نے متعلقہ حکام کوکو ہدایت کی کہ کام کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااور تعمیراتی کام بر وقت مکمل کیا جائے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس خیبر پختو نخوا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے سپورٹس کے فروغ کیلئے قبا ئل کے تمام اضلاع میں بہترین انفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے سپورٹس گراؤنڈز اور کمپلیکس تعمیر ہورہے ہیں تاکہ دور درازکے علاقوں کے شہریوں کو بھی سپورٹس کے یکساں مواقع مل سکیں۔