مکین دھرنا: پی ٹی ایم کا سیکیورٹی فورسز کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا ​ایک اور پرواپیگنڈا بے نقاب، قبائلی عمائدین کا دھرنے شرکاء کے ساتھ مذاکرات کامیاب

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے قبائلی عمائدین کا دھرنے شرکاء کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جائز مطالبات تسلیم، دھرنا ختم کرکے شہدا کی تدفین اپنے آبائی قبرستان میں کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق تین دن قبل جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ بی بی زئی راغزی میں مبینہ طور پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو نوجوان کلام الدین اور انعام اللہ کے قتل کے خلاف تحصیل بلڈنگ مکین کے سامنے پی ٹی ایم کے کارکنوں نے دھرنا دیا، اس سلسلے میں انتظامیہ نے محسود قبائل کے عمائدین کے ساتھ ملاقات کی اور واقوعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد دھرنے شرکاء کے جائز مطالبات کے سلسلے میں جرگے کو مسلہ حل کرنے کا ٹاسک دینے کے بعد محسود کے مشران پر مشتمل جرگہ دھرنا شرکاء کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے مکین جنوبی وزیرستان پہنچ گی، جہاں پر انھوں نے دھرنے کے مشران سے کامیاب مذاکرات کرکے جا ں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین کو شہدا پیکج یعنی دونوں شہدا اور ایک زخمی کے لواحقین کو دو دو سرکاری نوکریوں سمیت 20، 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا ، اور لواحقین کی جانب سے نوجوان کے قتل کے الزام میں نامزد ملزموں پر مقدمہ درج کیا جائے گا، فیصلے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشوکت علی اور اسسٹنٹ کمشنر لدھا فرحان خان کے علاوہ جرگے ممبران کی دستخط شدہ تحریری فیصلے کا متن جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد احتجاجی دھرنا کیمپ ختم کرکے دونوں شہدا کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔کامیاب مذاکرات کے دہشت گرد تنظیم پی ٹی ایم کے ​او سان خطا ہو گئے اور انہوں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف جھو ٹا پرواپیگنڈا شروع کردیا پی ٹی ایم کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر کئی جھوٹی پوسٹ اپلوڈ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ پاک فوج کے چار جوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جو من گھڑت اور بے بنیاد ہے،پی ٹی ایم بی بی زئی راغزی واقعے کو جانی خیل سانحہ کا رنگ دینے میں مشغول تھے لیکن محسود قبائل کے عمائدین نے پی ٹی ایم کے امیدوں پر پانی پھیر دیا ، محسود قبائل کے مشران نے مقامی میڈیا کو بتا یا کہ پی ٹی ایم کا مقصد جنوبی وزیر ستان کا امن و امان ایک بار پھر خراب کرنے پر تلے تھے لیکن قبا ئلی جر گہ ممبران نے پی ٹی ایم کی ناپاک سازش کو ناکام بنادی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے قائدین بشمول منظور پشتین بذات خود مذاکرات کے حق میں نہ تھے انہوں نے اپنے کارکنوں کے ذریعے جرگے ممبران کے مابین اختلافات پیداکرنے کی کئی کوشیشں کی لیکن محب وطن قبا ئلی قوم نے قبائلی رسم و رواج کے تحت مسئلہ کو حل کرلیا