بھارت کا رویہ ہمیشہ منفی رہا – حیدر خان ہوتی

اسلام آباد :سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا و رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ امریکہ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں،۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایک فریق بھارت ہے اس کا رویہ ہمیشہ منفی رہا ہے، بھارتی وزیراعظم نے ثالثی کے حوالے سے جو بات امریکی صدر سے کی تھی اس پر بھارت کی پارلیمان میں مودی نے جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پر جب عالمی برادری ثالثی کے حوالے سے دبائو ڈالے گی تو اس وقت ثالثی کامیاب ہوسکتی ہے۔