مردان:فوڈ اتھارٹی کی تحت بھائی میں کارروائی، آئس کریم بنا نے والی 7 فیکٹریاں سیل

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی)فوڈ اتھارٹی مردان کی کارروائی، تحت بھائی میں غیرمعیاری آئس کریم تیار کرنے پر 7بڑی فیکٹریاں سیل، غیر معیاری آئس کریم تلف،ڈپٹی کمشنر مردان اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عباس اور رخسار علی کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی آفیسرز وقاص محمود، شیر حسن خان اور مدیحہ نے تحصیل تحت بھائی میں چیکنگ کے دوران غیر معیاری آئس کریم تیار کرنے پر 7 فیکٹریاں سیل کرتے ہوئے جرمانے عائد اور 1600 کلوگرام مس برانڈ پیکنگ میٹیریل، 2000 غیر معیاری آئس کریم بار تلف اور مضر صحت شربت ضائع کردی، فوڈ اتھارٹی ٹیم کے مطابق آئس کریم کی تیاری میں ناقص اور غیر معیاری اجزاء کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ آئسکریم میں ناقص اجزاء کی ملاوٹ متعدد امراض کا سبب بنتی ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیم کا کہنا تھا کہ ناقص صفائی، مس برانڈنگ اور ایکسپائر کیمیکلز کے استعمال پر فیکٹریاں سیل کی گئی، بہتری نہ لانے پر فیکٹریوں کا لائسنس بھی منسوخ کیا جائے گا، رمضان المبارک میں خوراک اشیاء کاروائیاں مزید تیز کی جائے گی۔