شمالی وزیر ستان: صوبائی وزیر محمد اقبال وزیرنے متاثرین بکاخیل کیمپ میں رمضان پیکیج تقسیم کردیا

شمالی وزیر ستان:صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین کے ہمراہ بکاخیل کیمپ کا دورہ کیا۔ محمد اقبال وزیر نے بکاخیل کیمپ میں مشران کے جرگے کیساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انکے مسائل سنے۔محمد اقبال وزیر نے بکاخیل کیمپ میں موجود متاثرین میں رمضان پیکج تقسیم کئے۔ ہر ایک پیکچ دس کلو آٹا، پانچ کلو کوکنگ آئل، تین کلو دال، پانچ کلو چاول، کجھور ایک کلو، شکر تین کلو، شربت 1.5 لیٹر، بیسن دو کلو، اور 1.6 کلو نمک پر مشتمل تھا۔ اقبال وزیر نے کہا حقیقی معنوں میں رمضان کی خوشیاں تب ہی ممکن ہیں جب ہم اپنے ساتھ ضرورت مند اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔