شمالی وزیر ستان: ضلعی انتظامیہ کا میرانشاہ بازار ​میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

شمالی وزیر ستان: ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایات پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عمر خطاب کی قیادت میں ٹی ایم اے عملے نے میرانشاہ بازار میں سڑک کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں کے کناروں دکانداروں کی طرف سے رکھا گیا سامان،ہتھ ریڑھیاں،میز اور دیگر سامان قبضے میں لیا اور سڑک کنارے غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ کے ختم کیے اور حکم عدولی کی صورت میں ڈرائیوروں کو جیل بھیج دیا گیا۔بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے عمر خطاب نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیر ستان کی خصوصی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ٹی ایم اے اہلکاروں کے ہمراہ ہم شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہیں اور ان سے سامان ضبط کرکے تلف کرنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں وکوبھاری جرمانہ بھی کرتے ہیں ۔ انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ رضاکارانہ دکانوں کے سامنے سے سامان ہٹادیں ورنہ ٹی ایم اے عملہ ان سے سامان اٹھائیگا اور بھاری جرمانے بھی وصول کئے جائیں گے۔