مہمند: ساگی بالا سے پایان تک روڈ کی تعمیر پاک فوج کا احسن اقدام ہے، اہلیان تحصیل صافی

مہمند:تحصیل صافی کے دور افتادہ اور گنجان آباد علاقہ ساگی بالا سے ساگی پایان تک پاک فوج کے جانب سے چھ کلو میٹر تعمیر کردہ روڈ پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور مذکورہ روڈ کی تعمیر مقامی پچیس ہزار آبادی کیلئے احسن اقدام قرار دیا ہے ۔ کیونکہ روڈ تعمیر سے علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل سمیت لوگوں کو آمد رفت میں آسانیاں پیدا ہوئے ہیں ۔ ساگی بالا کی رہائشی فقیر سید، محب اللہ اور تحسین اللہ ودیگر نے ساگی بالا سے ساگی پایان روڈ تعمیر پر پاک فوج کے 103 بریگیڈ کا شکریہ ادا کیا ۔ اور مذکورہ روڈ تعمیر کو احسن اقدام قرار دیا ہے ۔