پاک فوج کی تعاون سے قبائلی ضلع خیبر کے پولیس اہلکاروں کی جدید تربیت مکمل

پشاور: ضلع خیبر پولیس کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی خاطر جدید تربیت کا سلسلہ جاری ہے، پولیس جوانوں کی خاطر عملی اقدامات کے دوران مزید 292 مزید اہلکاروں کو شاکس پولیس ٹریننگ سنٹر میں خصوصی تربیت دی گئی ہے جس کے دوران جوانوں کو پریڈ، جدید اسلحہ کے استعمال اور دیگر مختلف محکمانہ امور کے حوالے سے تربیت دی گئی ہے، جدید تربیت کے اختتام پر گزشتہ روز شاہ کس پولیس ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوا.پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کپیٹل سٹی پولیس پشاور عباس احسن، کمانڈنٹ ایف سی (تیراہ رائفل) ندیم مشتاق، ڈی سی ضلع خیبر منصور ارشد اور ڈی پی او خیبر وسیم ریاض سمیت ایف سی اور پولیس افسران نے شرکت کی.اس موقع پر کپیٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے ضلع خیبر پولیس کو جدید تربیت کو اہم سنگ میل قرار دیا، انہوں نے جدید عملی تربیت کو اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پولیس جوان معاشرے میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گےسی سی پی او نے اپنے خطاب کے دوران واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں ضم ہونے کے بعد جوانوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئیں ہیں جن سے پیشہ ورانہ طور پر ہی نبرد آزما ہونے کی ضرورت ہے جس کی خاطر پولیس جوانوں کو جدید طرز تربیت فراہم کی جا رہی ہے جس سے پولیس جوانوں کے استعداد کار میں مزید نکھار پیدا ہو گا.واضح رہے کہ ضلع خیبر پولیس کو جدید تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے دوران 292 مزید اہلکاروں نے اپنی عملی تربیت مکمل کی ہے، تربیت کے دوران پولیس جوانوں کو جدید اسلحہ، قانون، تخریب کاروں سے نمٹنے سمیت دیگر اہم ٹریننگ دی گئی ہے. تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سی سی پی او پشاور عباس احسن نے ٹریننگ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں میڈلز بھی تقسیم کئے