پشاور: حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں صوبے کے دوسرے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پر کام تیزی سے جاری

پشاور:خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ کو شدید دھچکا لگ چکا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے پابندی لگ چکی تھی۔ صوبے میں کوئی دوسرا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم موجود نہیں تھا۔ موجودہ صو بائی حکومت نے نہ صرف ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے حیات آباد میں اپنے حلقے کی عوام کو ایک بڑا تحفہ پیش کیا۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں صوبے کے دوسرے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پر کام تیزی سے جاری۔ انشاءاللہ، اس سٹیڈیم میں انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کے مقابلہ منعقد ہونگے.

شیئر کریں