قبائلی ضلع خیبر میں ​داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی چیکنگ کا عمل جاری

خیبر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وسیم ریاض کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناکہ بندیاں، تمام تھانہ جات نے اپنی حدود کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی چیکنگ کا عمل جاری۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او جمرود امجد آفریدی اور ایڈ یشنل ایس ایچ او حضرت منیر کی نگرانی میں خیبر پولیس کی بھاری نفری نے جمرود کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں کی گئی تھی اس دوران بغیر ہیلمٹ بغیر کاغذات و نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں کالے شیشوں کے ڈرائیور کو وارنگ جاری کی گئی، ایس ایچ او جمرود نے کہا کہ ڈی پی او خیبر کے واضح احکامات کے مطابق ناکہ بندیوں کے دوران عوام سے بہتر رویہ رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ نے ایک پیغام کے دوران ناکہ بندیوں پر تعینات افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کے ساتھ ساتھ عوام سے اخلاق سے پیش آنے اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں اپنے پیغام میں ضلعی پولیس سربراہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دوران ناکہ بندی پولیس کے ساتھ تعاون کریں ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس جوان، آپ کے اپنے لوگ ہیں ۔خیبرپولیس کے جوان عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ناکہ پر پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہو گا تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکی۔