قبائلی ضلع مہمند میں پاک فوج کے تعاون سے تربیت حاصل کرنے والے 250 پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مہمند:ضلع مہمند میں 250 لیویز اور خاصہ دار فورسز کے اہلکاروں کا پولیس ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد پاسنگ آوٹ پریڈ ۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔جوانوں کو جدید خطوط پر تربیت دی جارہی ہے ۔نئے ٹرینڈ شدہ اہلکار صوبے کے دیگر اضلاع کی پولیس کی طرح تربیت یافتہ ہونگے ۔اور دہشت گردی کے روک تھام ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے شانہ بشانہ کام کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیویز اور و خا صہ دار فورسز پولیس میں ضم ہونے کے بعد دوسرے بیج مکمل ہوگیا ۔اور تقریباً 500 اہلکاروں نے بائیزئی سب ڈویژن کے تحصیل بہائی ڈاگ میں پاک فوج و فرنٹیئر کور کے زیر نگرانی تربیت مکمل کرلیا. گزشتہ روز تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد ایک تقریب منعقد ہوئی . جس میں 103 بریگیڈ کے بریگیڈئر رؤف شہزاد، کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد جمیل، ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صلاح الدین کنڈی نے پوزیشن ہولڈرز آ ریکروٹس میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کیے ۔اس موقع پر بریگیڈئر رؤف شہزاد نے پولیس جوانوں کو بھرپور حوصلہ افزائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ نئے ٹرینڈ شدہ جوان دیگر اضلاع کی فورسز کی طرح بہترین خدمات سرانجام دیں گے ۔اور ضلع مہمند میں امن و امان کی بحالی میں اپنی بھرپور کردار ادا کریں گے ۔تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔